لاہور : متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کی سربراہی میں رکن تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں تمام طلباء تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ متحدہ طلباء محاذ12سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت مناتے ہوئے ملک بھر میں سیمینارز نعقد کرے گی ، جس میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جائے گی اور اتحاد امت کے حوالے سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔
شرکاء اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے لاہور میں جبکہ پشاور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ۔المحمدیہ اسٹوڈنٹس فیصل آباد میں اورایم ایس ایم گلگت میں اتحاد امت سیمینار منعقدکریں گی جس میں شیعہ سنی علماء کرام اور طلباء تنظیموں کے رہنماء شریک ہونگے۔
اجلاس میں پی ایس ایف کے بلاول چوہان ،جمیعت طلباء اسلام کے غازی الدین ،زین العابدین المحمدیہ اسٹوڈنٹس سے حنظلہ عماد ،آئی ایس او کے مرکزی صدر سرفرازنقوی او احسن نقوی نے شرکت کی۔