متحدہ علماء پاکستان 26 ستمبر کو پورے ملک میں اقلیتوں سے ہمدردی کے طور پر منائے گی مولانا محمد امین انصاری
Posted on September 23, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
راولپنڈی متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ متحدہ علماء پاکستان 26 ستمبر کو پورے ملک میں اقلیتوں سے ہمدردی کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں حکومت کی ناکامی پر مظاہرے کیے جائیں گے۔
راولپنڈی میں مظاہرہ 26 ستمبربروز جمعرات دن دو بجے لیاقت باغ چوک میں ہوگا۔جس میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، سمیت دیگر حکومت مخالف پارٹیوں کے قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے چیئرمین مفتی محمد اسلم نعیمی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔