کراچی (جیوڈیسک) تھانہ عزیز بھٹی میں حراست کے دوران پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن وسیم کے ہلاکت پر وزیر اعلی سندھ سیل قائم علی شاہ نے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت پر اہلخانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے کارکن کے اہلخانہ کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے ان سب اقدامات کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین یوم سوگ کی کال واپس لے لیں گے۔