کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے) نے 19 مارچ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں اپنی تین روزہ ریفرنڈم مہم کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق جی ایس جنرل سیکرٹری کامران احمدعثمانی اور مرکزی قائدین 16مارچ کو صبح دس بجے کے پی ٹی ویسٹ وہارف کا راو¿نڈکریں گے جبکہ 17مارچ کو کے پی ٹی محی الدین گیٹ ویسٹ وہارف پر صبح10بجے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
18مارچ کو ریفرنڈ م مہم کے سلسلے کا آخری اور اختتامی جلسہ دن دوبجے کے پی ٹی ہیڈآفس بلڈنگ میں منعقدکیاجائے گا جس میں جنرل سیکرٹری کامران احمدعثمانی اور دیگر مرکزی قائدین خصوصی خطاب فرمائیںگے کراچی پورٹ کے غیورمحنت کش ایمپلائز سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ہردلعزیزیونین یونائیٹڈ ورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے) کے دیئے گئے شیڈول پروگراموں میں بھرپورشرکت کرکے اِنہیں کامیاب بنائیں۔