کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو قصوروار پایا گیا اس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور پولیس تحویل میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سند ھ کے مطابق وزیراعلی قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔