متحدہ کارکنان کی اشتعال انگیزی انتخابات رکوانے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کہاں گیا ؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پی ٹی آئی کارکنان کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

عمران خان نے واقعہ کے ذمہ درا افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی گورنر کے سامنے کیے گئے ضابطہ اخلاق کی ایم کیو ایم نے کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی اشتعال انگیزی کا مقصد انتخاب کو رکوانے کی ناکام کوشش ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان ایسی بھونڈی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں۔