کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے غلط فہمیاں طے کرنے کے لئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے، متحدہ صدارتی الیکشن میں آج ممنون حسین کو ووٹ دے گی۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز پر اتفاق کیا گیا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے تین تین افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے تاکہ غلط فہمیاں بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے طے کر لی جائیں۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ممنون حسین کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے۔
کہ رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی اپنی سوچ ہے،اسکا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہوا،صرف ممنون حسین کے لئے ووٹ مانگے۔وہ ایم کیو ایم کے بارے میں جو پہلے سوچتے تھے آج بھی وہی سوچ ہے،ایم کیو ایم نے کوئی شرط ہی نہیں رکھی تو مذاکرات کیسے۔