لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عمران خان طاہر القادری اور چوہدری برادران پر مشتمل اتحاد خرافہ ملک میں جمہوریت کے خلاف بدترین سازش ہے، اس ٹولے کی کوشش ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹ کر ملک میں لوٹ مار کا دور دوبارہ شروع کیا جائے تا کہ ان کی کرپشن کی ہانڈی پکتی رہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر انتشار، گھیراؤ، جلاؤ، لوٹ ماراور قتل و غارت و تخریب کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحاد خرافہ کے ڈانڈے کہیں باہر سے ہلائے جار ہے ہیں، طاہر القادری تخریب کاری کے ڈان، عمران خان ہیروازم کے پرانے نفسیاتی مریض، چوہدری برادران پھر کسی نئے مشرف کی تلاش میں ہیں۔