اتحاد و ایثار کے ذریعے قائد کے خواب کو تعبیر دی جا سکتی ہے: این جی پی ایف
Posted on December 25, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : عاشورہ کے موقع پر کراچی میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت اور دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کیلئے دعاکرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن ( این جی پی ایف) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے مو¿ثرا قدامات و فرض شناسی کے باعث دہشتگرد بڑی تباہی پھیلانے میں ناکام رہے لیکن بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر دہشتگردوں کی جانب سے مزار قائد کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ تشویش انگیزہے کیونکہ مزار قائد پر کسی بھی قسم کی دہشتگردی عالمی سطح پرپاکستان کی بدترین بدنامی کا باعث بنے گی اسلئے حکومت و متعلقہ اداروں کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینی ہو گی۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران چنگیزی نے کہا کہ مذہبی ‘مسلکی ‘ لسانی اور سیاسی تعصبات سے بالا ہوکر اپنے اتحاد و یگانگت اور یکجہتی و ایثار کے ذریعے ہی ہم پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تمام مذاہب کا احترام اور ایکدوسرے کے ساتھ محبانہ و مشفقانہ سلوک ہی دنیا کو بد امنی اور نفرتوں کی جھلسادینے والی تپش سے محفوظ رکھ کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ و مطمئن بناسکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com