وحدت اسکاوٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام مرکزی اسکاوٹ کیمپ بعنوان پیام امن کا انعقاد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: وحدت اسکاوٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام مرکزی اسکاوٹ کیمپ بعنوان پیام امن کا انعقاد، پیام امن اسکاٹ کیمپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے ہزار سے زائد اسکاوٹس نے شرکت کی ، کیمپ کے آخری روز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا عملی نمونہ پیش کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وحدت اسکاوٹس کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیاگیا۔

وحدت اسکاوٹس کے مرکزی پیام امن اسکاوٹ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، بعثت ٹرسٹ کے چیئر مین مولاناسید مظہر حسین کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے نائب چیئر مین مولانا حسن مہدی کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے بنیادی رکن مولانا محمد حید ر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طارق محمود قریشی، وحدت اسکاوٹس کونسل کے رکن اختر عمران، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی، علاقائی شخصیت سردار افتخار حسین نقوی، سینئر اسکاوٹ حارث قریشی سمیت وحدت اسکا وٹ اوپن گرو پ کے تمام صوبائی و ضلعی چیف اسکاؤٹس نے شرکت کی،وحدت اسکاوٹس کے مرکزی اسکاٹ کیمپ پیام امن میں نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی و روحانی نشو نما اور بہترین تربیت کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں نوجوانوں میں روزانہ صبح سویرے ورزش کرنے ، ابتدائی طبی امداد ، فائر فائٹنگ (ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کی تربیت)، میسنجر آف پیس ، مہارت تیر اندازی ، باکسنگ، ہائیکنگ، خیمہ باشی،سیکورٹی کے بارے میں آگاہی ، بغیر برتن کے کھانا پکانے کی مہارت۔

پاکستان کے اندر پائی جانے والی مختلف ثقافتوں کے بارے میں ثقافتی فیسٹیول کا اہتمام جبکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شجر کاری اور مملکت پاکستان کے شہدا سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتے ہوئے شب شہدا کا اہتمام اور دینی علوم کی مناسبت سے عقائد ، احکام، ولایت فقیہ، درس قرآن، کربلائی نوجوان، غیبت ممنوع ہے، خلقت انسان میں ہدایت و رہبری، مدیریت جیسے اہم موضوعات پر دروس کا اہتمام بھی کیا گیا۔