اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ کے ساتھ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

کراچی ؛ حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کے فروغ کے ساتھ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر کے علماء اکرام ،ذاکرین ،مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین ،جلوس و تازیہ پرمٹ ہولڈرز کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اراکین اسمبلی نے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایت سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ علاقوں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلستان جوہر اور شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور عشرہ محرم کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اراکین اسمبلی نے وفد کو یقین دلا یا کہ عشرہ محرم کے حوالے سے انتظامات کی حق پرست اراکین اسمبلی مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انشا اللہ منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ سہولیاتی کے فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا عزادر تنظیموں اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے حق پرست عوامی نمائندوں کو عشرہ محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ یکم تا عاشورہ محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے اقدامات کئے جائیں خصوصاً ماہ محرم کے دوران مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنا یا جائے حق پرست اراکین اسمبلی نے علماء اکرام اور ذاکرین سے کہا کہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحادد و بھائی چارگی کو فروغ دیں اور دہشت گردی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے۔
پبلک ریلیشن سیکریٹری