وحدت کا خیمہ بلا تفریق مسلک و مذہب سب کے لیے پناہ گاہ ہے۔ علامہ اصغر عسکری
Posted on May 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ایم ڈبلیو ایم کے NA-48 سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے G-8 مرکز میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کا سورج قوم کے لیے نوید لے کر طلوع ہو گا اور انہیں موروثی سیاست سے نجات دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن خیمہ پر مہر لگانی ہے۔
کیونکہ وحدت کا خیمہ بلاتفریق مذہب، مسلک، گروہ بندی سب مظلوم انسانوں کے لیے پناہ گاہ ہے۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی طاغوت کے ایجنٹوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ اس روز حسینیت کی فتح ہو گی اور یزید سرنگوں ہو جائے گا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی اور مرکزی سیکرٹری شعبہ روابط ملک اقرار حسین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی وارث بن کر میدان عمل میں اتری ہے۔
ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور عہدیداران عوامی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے ملت جعفریہ پاکستان کے اندر ایک نئی روح پیدا ہوئی ہے۔
آج ملت کے افراد خیمہ حسینی میں جمع ہو چکے ہیں اور شہید عارف حسینی کے اسلام حقیقی کی عادلانہ حکومت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ظالم سے ٹکرانے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عوام بیدار و ہوشیار ہے اور اب شیر جیسے درندوں کو پارلیمنٹ میں نہیں جانے دے گی اور نہ ہی اب قوم ظلم و ستم کے مزید تیر سہے گی۔