سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر مدر اینڈ چائلڈ کئیر سنٹر کا عظیم الشان افتتاح ہوا۔ ضلع گجرات اور ضلع جہلم کی ڈاکٹرز کمیونٹی سمیت سرائے عالمگیر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ مرزا کے صاحبزادے ڈاکٹر احسان اللہ مرزا چائلڈ اسپیشلسٹنے سرا ئے عا لمگیر کھنڈا چو ک پر مدر اینڈ چائلڈ کئیر سنٹر کی بنیاد رکھی جس کے عظیم الشان ا فتتاح کی تقریب منعقد ہو ئی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت مرزا مشیت الر حمن ایڈووکیٹ نے حا صل کی۔ جبکہ نقابت کے فرائض معروف شاعر و صحافی امین فاروقی نے سر انجام دئیے۔
افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر عباس چوہدری کھاریاں جنرل سیکرٹری پی ایم اے گجرات،ڈاکٹر زاہد مسعود سابق صدر پی ایم اے گجرات،ڈاکٹر حفیظ الرحمن سابق صدر پی ایم اے جہلم،ڈاکٹر چو ہدری جمشید دلاور نائب صدر پی ایم اے گجرات،ڈاکٹررا جہ ظفر مہدی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال سرائے عالمگیر،ڈاکٹر وحید کامران ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر،ڈاکٹر شکیل انور منہاس ڈی ڈی ایچ او سرائے عالمگیر،ڈاکٹر سعود افضل صدر پی ایم اے گجرات،ڈاکٹر زاہد مقصود سرپرست اعلی پی اے گجرات،سابق صدر با ر،سابق نا ئب نا ظم سٹی مرزا مشیت الر حمن ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سرا ئے عا لمگیر میں اعلیٰ نو عیت کے کلینک کاا فتتاح قابل تحسین ہے۔ تقریب میں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر شگفتہ احسان،ڈاکٹر صدف نعمان بخاری کلینکل سائکالوجسٹ،ڈا کٹر احتشام اللہ مرزا،ڈاکٹر علی،ڈاکٹر اسد،لیڈی ڈاکٹر سرمد حفیظ،لیڈی ڈاکٹر فرخندہ عرفان،لیڈی ڈاکٹر رابعہ،لیڈی ڈاکٹر شبانہ،لیڈی ڈاکڑعائشہ،لیڈی ڈاکٹر اسمائ،لیڈی ڈاکڑسامعہ،لیڈی ڈاکٹر اذائ،لیڈی ڈاکٹر زینب،لیڈی ڈاکٹرسمبلہ مرزا ارتضی الر حمن،حکیم مرزا عتیق الر حمن، حکیم مرزا فیا ض الر حمن، حکیم مرزا عرفان اللہ،سابق چئیر مین چو ہدری طا ہر امتیاز، را ہنما تحریک انصاف چو ہدری فہد الیاس، محمد عمران ما نا بٹ را ہنما مسلم لیگ (ن) سرا ئے عا لمگیر، را جہ رضوان،را جہ انعام الحق، مرزا محمد نعیم، شیخ عبد الو حید، چیئر مین الیکٹرا نک میڈیا ایسو سی ایشن سرا ئے عا لمگیر محمد امین فاروقی، سینئر نا ئب صدر الیکٹرانک میڈیا جبران مرزا، سینئر صحافی اے شکور مرزا، معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا وائس چیرمین مجلس عاملہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر صحافی بلال مدنی،صحا فی اویس شکور مرزا، مرزا تو حید شہزادکے علا وہ کثیر تعداد میں سما جی شخصیات نے شر کت کی۔