مولائے کائنات سے عقیدت مومنین کا سرمایہ ہے۔ سید خورشید شاہ جیلانی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی حضرت سید خورشید الحسن شاہ جیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر صاحبزادہ رئیس احمد، فیصل حسن نقشبندی اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف طارق عزیز اور شفقت محمود نے ملاقات کی اس موقع پر انور علوی القادری بھی موجود تھے۔

وفد نے حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے سالانہ عرس مبارک کے شاندار انعقاد پر سجادہ نشین سید خورشید الحسن جیلانی کو مبارکباد پیش کی وفد نے کہا کہ علامہ جیلانی چاند پوری کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ان کا فکر و فلسفہ تا قیامت دنیا کے لئے مینارہ نور بنا رہے گا۔

مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی حضرت سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کہا کہ عقیدت حدود و قیود کی پابند نہیں ہوتی حضرت علی سے عقیدت و محبت پر تنقید کرنے والے مولائے کائنات کا مرتبہ اور عقیدت کی قدر و منزلت سے آشنا نہیں ہیں ایسے کم فہم لوگوں کو مشورہ ہے کہ وہ عقیدت کا معاملہ مولائے کائنات اور عقیدت مندوں کے درمیان رہنے دیں کیونکہ مولائے کائنات سے عقیدت مومنین کا سرمایہ ہے۔