فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آمد مصطفی سے کائنات میں عدل و انصاف کا سورج طلوع ہوا آپۖ تمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بن کر تشریف لائے اور آپۖ کی آمد سے کائنات پر چھائے ہوئے قتل و غارت اور دہشت گردی کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف اخوت محبت کے جذبات پر وان چڑ ھنے لگے ان خیالات کا اظہار رہنماء انجمن تا جران لسوڑی شا ہ روڈ وچیئر مین پیس کو نسل فار انٹر نیشنل ہا ر منی پاکستان فیصل آبا د ڈسٹر کٹ شاہد ندیم مدنی نے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ میلا د مصطفیۖ کا تقا ضا ہے کہ ہم اپنی ز ند گیاں سیرت مصطفویۖ کے مطابق بسر کر یں ،انہو ں نے کہ آقا ئے نا مدر مدنی تا جدارحضرت محمد مصطفےٰۖ کی تشر یف آوری سے جہالت و گمراہی کا خا تمہ ہوا اورمعا شرہ میں حقیقی انقلا ب برپا ہوا۔
آپ ۖ وجہ تخلیق کا ئنا ت ہیں اور آپ کے اسو ہ حسنہ ہی دنیا و آخرت میں کامیا بی کا رازپہنا ں ہے انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی آمد کل کا ئنات پراللہ تعا لی کا احسان عظیم ہے اور اس کا جتنا بھی شکرادا کیا جا ئے کم ہے،انہوں نے کہا کہ آپۖ نے انسا نیت کی عظمت کا علم بلند کیا اور ایک ایسا معا شرہ تشکیل دیا جس میں اخوت اور بھا ئی چا رہ کا عنصر کو ٹ کوٹ کر بھردیا آپۖ نے دنیا کو امن محبت کا پیغا م دیا ،آج دنیا جن مسا ئل سے دو چا ر ہے اس کا حل اسوہ رسولۖ پر عمل پیر ا ہونے سے پوری دنیا با لخصوص مسلم دنیا گوںنہ گوں مسا ئل کی دلدل سے با ہر آ سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ رحمت اللعا مین کی سیرت کو مشعل راہ بنا کر اپنی آخرت کو سنوار سکتے ہیں اور پا کستا ن میں قیا م امن دہشت گردی کے خا تمہ اور مکمل اسلا می فلا حی مملکت کے قیا م کے لئے رسول پا ک ۖ کے فرمودات پر عمل کر نا ہو گا۔