لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک چوتھے روز میں داخل ہو گئی پی۔یو انتظامیہ وائرس کے خلاف تحریک میں ماسک موومنٹ کے بعد طلبہ یونیورسٹی کے اندر بھینس لے آئے۔
انہوں نے بھینس کا استعارہ یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے کے خلاف استعمال کیااس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے مطالبات پیش کرنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ بھینس کی مانند ہے جتنا احتجاج کیا جائے انہیں ٹس سے مس نہیں ہوتاطلبہ وطالبات کے اس رویے کوعوامی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ طلبہ کی جانب سے پر تشدد مظاہروں کی بجائے نئے آئیڈیاز خوش آئند ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنا مایوس کُن ہے کیا یونیورسٹی انتظامیہ پُر تشدد مظاہروں کے بعد ہی مطالبات تسلیم کرے گی دریں اثناء طلبہ نے بھینس کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں تشدد کی راہ اختیار کرنے پر مجبورنہ کیا جاے اور فوری طور پر مطالبات پورے کیے جائیں۔