ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپورنے مستقبل میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
ایک پروموشنل ٹریلر کی شوٹنگ کے دوران سونم نے کہا کہ میری تعلیم صرف انٹر ہے لیکن میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے مستقبل میں یونیورسٹی میں داخلہ لینا میرا خواب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عورت کے خوابوں کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی، وہ جب چاہیں اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں وہ اپنے ٹی وی شو ’’تمنا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو1فروری کو آن ائیر کیا جائے گا۔