اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیلی ثقافت کا فروغ لاکھوں فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے، اے ٹی آئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن طلباِ اسلام کے رہنما شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ بین الااقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں یو این ڈیبیٹ کانٹسٹ کے عنوان سے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں میں اسرائیلی کلچرل سٹال لگائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ظلم اور غاضب ملک کو امن کی سرزمین کہنا لاکھوں فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے، یونیورسٹی انظامیہ نے امریکی ڈالروں کے عوض اپنی عزت، وقار اور غیرت کا سواد کر لیا ہے، انہوں نے کہا وفاقی حکومت کے ناک کے نیچے اس طرح کے غیر اخلاقی اور حیاسوز پروگرام انتہائی شرم ناک اور فلسطینوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے

شہیر سیالوی نے کہا قبلہ اول پر قابض اسرائیل کے کلچر اور ثقافت کو وطن عزیر میں فروغ دینے والے عالم اسلام کے غدار تصور ہونگے ،قوم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi