کراچی : برطانیہ BritishDy. High Commissioner Mr. John A. Tucknott نے کہا کہ ُ 2013 میں کراچی میں تعینات ہواتھا ، اُس وقت شہر میں خوف کے بادل منڈلارہے تھے لیکن اِس دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے حالات پر قابو پالیا اور آج حالات 2013 سے بہت بہتر ہیں۔ وہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں مورخہ 24 جون 2016ء کو اپنے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب افطار عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔
اِس موقع پر (جامعہ قانون) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء ، کراچی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جسٹس(ر) قاضی خالد علی اور طہٰ قریشی CEO School of Economics and Law, London نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام امن محبت اخوت اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں۔ کوئی بھی برطانوی حکومت ہو وہ پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت سے انکار نہیں کرسکتی اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، اور مزید ہوتے جائینگے۔
انہوں نے SZABUL کے برطانوی تعلیمی اداروں کے تعاون سے LLM Commercial Law ڈگری پروگرام اور دیگر مضامین کے اجراء کی تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ جامعہ قانون ) شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء ، کراچی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جسٹس(ر) قاضی خالد علی نے افطار عشائیہ سے خطاب میں BritishDy. High Commissioner Mr. John A. Tucknott کے بارے میں کہا کہ یہ بڑے مخلص اور دیانتدار سفارت کار ہیں
انہوں نے برطانیہ اور پاکستان کے عوام کو قریب لانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور پاکستان میں بہت سارے دوست بنائے ہیں۔ انکے تبادلے کے بعد سندھ کے طلباء اطالبات اور اساتذہ کرام اور عوام اِن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ کیونکہ انہوں نے تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبے میںگراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ قاضی خالد علی نے کہا کہ برطانوی حکومت نے طلباء و طالبات کو اسکالر شپ فراہم کرنے کی متعدد اسکیمیں بنائی ہیں اور اِن اسکیموںمیں شعبہِ قانون کو شامل کیا جائے۔
جامعہ قانون کے طلباء وطالبات کو برطانیہ کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ کیونکہ یہاں کے طلباء و طالبات بہت ذہین اور محنتی ہیں اِن میں خداد صلاحیتیں موجود ہیں۔ وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔طہٰ قریشی جامعہ قان ھذا اور لندن اسکول آف اکنومکس اینڈ لاء ، لندن کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے نتیجے میںجامعہ ھذا کے پانچ استاتذہ کرام نیوبکشائر یونیورسٹی او راسکول آف اکنومکس اینڈ لائ, لندن کے LLM Commercial Law میں ڈگری پروگرام کروارہی ہے۔
پروگرام کی تکمیل کے بعد نیو بکشائیر یونیورسٹی کی LLM Commercial Law کی ڈگری ملے گی، اور یہ اساتذہ SZABULکے طلباء وطالبات کو برطانوی قانون کی تعلیم دے سکے گے۔ انہوں نے کہاکہ 3rd year LLB. اور دیگر Short Courses متعارف کرانے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جسکے بعد نئے باب کا اضافہ ہوگا، اور قانون کی تعلیم برطانیہ اور پاکستان میں دونوں کے نصاب کے مطابق HEC اورپاکستان بارکونسل کی اجازت سے دی جائے گی۔
اِس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قاضی خالد علی نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر جناب جون اے۔ٹیکنوٹ اور لندن اسکول آف اکنومکس اینڈ لاء کے C.E.O. جناب طہٰ قریشی کو جامعہ کی اعزازی شیلڈ پیش کی ۔۔۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے جامعہ کے وائس چانسلر(١) قاضی خالد علی، (٢) ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر رخسار احمد، (٣) رجسٹرار سید شرف علی شاھ ،(٤) ڈاریکٹر فنانس عامر بشیر،(٥) ایڈیشنل رجسٹرار سجادہ شمیم احمد،(٦) آٹی منیجر واصف یوسفی کو SZABULکی شیلڈ پیش کی۔
افطار عشائیے میں مہمانِ گرامی جس میں جناب مفتی زبیر عثمانی اور جناب مفتی ڈاکٹر عمران عثمانی دارالعلوم کراچی کورنگی، ڈاکٹر سعید سکندر جامعہ بنوری ٹاون، ایڈمرل نصراکرم چیرمین ڈپارٹمٹ آف لاء SZABUL ڈاکٹر شاہنواز میمن ، پروجیکٹ ڈ اریکٹر حسن عسکری اور ڈپٹی رجسٹرار محترمہ نازیہ یاسین ۔۔ ان کے علاوہ وزیٹنگ فیکلٹی میں (١) جسٹس(ر) ضیاء پرویز سپریم کورٹ، (٢) سنئیر پروفیسرجسٹس (ر) ہائی کو رٹ عبدالقادر(٣) پروفیسر جسٹس (ر) منیب احمد ہائی کورٹ ، (٤) جسٹس (ر) حسن فیروز ہائی کورٹ ، (٥) پرفیسر عاقل ایڈوکیٹ لیگل ایجوکیشن کمیٹی ممبر پاکستان بار کونسل ، (٦)محترمہ فایضہ ایڈوکیٹ، (٧) شازیہ گوہر (٨) محتر مہ سمرین ناصر بھی موجود تھیں