کراچی (جیوڈیسک) کراچی یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 18 مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔
فارغ کئے گئے افراد میں 9 مستقل اور 9 کنٹریکٹ ملازم شامل ہیں جنہیں جعلی ڈگری، جعلی پروموشن اور وقت پر دفتر نہ آنے کے باعث ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر عامر جمیل پر جعلی ڈگری کی بنیاد پر تعینات ہونے کا الزام تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد اے جیلانی کنٹریکٹ ملازم تھے جنہیں جعلی پروموشن پر فارغ کیا گیا جبکہ ترجمان جامعہ کراچی گزشتہ دس برس سے جامعہ سے منسلک تھے انہیں وقت پر دفتر نہ آنے کی بنیاد پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے انکوائری جاری تھی۔