کراچی (جیوڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی نے ماسٹرزکلاسز کے داخلہ فارم فیس میں 500 روپے کااضافہ کر دیا ہے۔ داخلہ فارم کی نئی قیمت بینک چارجز کے ساتھ 3300 روپے مقرر کی گئی ہے ، چند ماہ قبل پی ایچ ڈی کے دیے گئے۔
داخلوں میں داخلے محدود تعداد میں ہونے کے سبب سال میں دوسری بار پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کااعلان کردیاگیاہے ، تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بیک وقت ماسٹرزپروگرام اورپی ایچ ڈی پروگرام کے داخلوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ماسٹرز پروگرام میں داخلے تعلیمی شیڈول کے مطابق دیے جارہے ہیں جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام میں صرف چند ماہ بعدہی ایک بارپھرداخلے دیے جائیں گے۔
یونیورسٹی کے ذرائع کو بتایا کہ چونکہ چند ماہ قبل پی ایچ ڈی کے دیے گئے داخلوں کے لیے موقع پر داخلوں کی تعدادکا مطلوبہ ہدف پورا نہیں ہو سکاتھا اور ٹیسٹ کے بعد صرف 27 طلبہ کوپی ایچ ڈی کے پروگرام میں انرولڈ کیا جاسکا ہے جس کے بعد یونیورسٹی نے ایک بار پھرپی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ متعلقہ شعبوں میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کی تعداد کا مطلوبہ ہدف پورا ہوسکے ، پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم 30 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔