کراچی (جیوڈیسک) چینی قوم چینی سال نو کی آمد پر اسپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کرتی ہے،جامعہ کراچی میں بھی چینی اساتذہ و طلبا نے اس تہوار کو بھرپور انداز میں منایا۔
چینی شہری دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں ، اپنی تہذیب اور ثقافت سے ان کی محبت میں ذرا بھی کمی نہیں آتی، جوش اور خوشیوں سے معمور یہی جذبہ جامعہ کراچی میں مقیم چینی اساتذہ اور طلبا میں بھی دیکھنے میں آیا، جہاں چینی اسپرنگ فیسٹیول کے رنگ بکھیرنے کیلئے ثقافتی نغمے، کنگ فو اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
چینیوں کی اس خوشی میں پاکستانی نوجوانوں نے بھی بھرپور حصہ لیاجس سے چینی خوب لطف اندوز ہوئے۔ اسپرنگ فیسٹیول میں طلبا کی جانب سے مختلف انداز میں پاکستان اور چینی ثقافت کو بھی اجاگر کیا ۔