لاہور : پنجاب یونیورسٹی بتیسویں سالانہ کتاب میلے کا آغاذہو چکا ہے جس میں ملک بھر کی مختلف سیاسی ،سماجی اورصحافتی شخصیات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی دن بھر لوگوں کی آمد سے کتاب میلے کی رونق میں چار چاند لگ گئے جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹی جنرل فرید احمد پراچہ، سیکرٹری سپریم بار کوٹ اسد منظور بٹ، صحافتی تجزیہ کار حبیب اکرم اور مشہور شاعر امجد اسلام امجد نے شرکت کی اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ نصیر کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا آغاذ آج سے بتیس سال قبل طلبہ یونین کے دور میں جمعیت نے کیا۔
طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوے فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ کتاب سے طلبہ و طالبات اور عوام کا تعلق قائم رکھنے کے لیے کتاب میلے ایک حسین روایت ہے امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا انعقاداس امر کی دلیل ہے کہ لوگوں کے اندر اب بھی کتاب بینی کا شوق موجود ہے اسد منظور بٹ نے جمعیت کی کتاب میلہ روایت کو سراہا حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا انعقاد ہر سطح پر ہونا چاہیے تاکہ لوگوںکو دوبارہ کتاب سے محبت کی طرف راغب کیا جا سکے۔
کتاب میلے میں طالبات کی دلچسپی کو بڑہانے کے لیے سکارف اور دپٹوں کے سٹال کے علاوہ کھانے پینے کے سٹال بھی لگائے گئے تھے اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کا انعقاد ہر سال ہوتا رہنا چاہیے اس سے بہت راہنمائی ملنے کے علاوہ کتابیں مارکیٹ سے بہت سستی ملتی ہیں جس کی وجہ سے سال بھر اس میلے کا انتظار رہتا ہے ۔یاد رہے کتاب میلہ 7مئی بروز ہفتہ تک جاری رہے گا۔