پنجاب یونیورسٹی میں حالات معمول پر آ گئے، چھ طلبا کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں حالات خاصی حد تک معمول پر آ گئے ہیں۔ دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے پر چھ طلبا کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ چند روز سے جاری کشیدگی خاصی حد تک ختم ہو چکی، یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ طلبہ و طالبات کیلئے تمام یونیورسٹی کی بسیں بھی معمول کے مطابق روٹس پر چل رہی ہیں۔

ہاسٹل نمبر سولہ میں طالبات کو منتقل کرنے کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ پولیس کی نفری تا حال ہاسٹل کے اطراف میں موجود ہے۔

دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے کے بعد گرفتار چھ طلبا کو آج ماڈل ٹان کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے پندرہ گرفتار طلبا کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہو گی