جامعہ ملیر اسکول پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ درسگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کا جرم ہنگو اور سوات میں اسکولوں کے بم سے اُڑانے والوں کے برابر ہے علم دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور مقامی ایجوکیش آفیسر ز کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی جامعہ ملیہ اسکول پر قبضہ اور اسکول کی عمارت پر غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے علاقہ عوام کی شکایات پر اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے جامعہ ملیہ اسکول اسکول پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اسکول پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ضلعی انتظامیہ سے کہاکہ اسکول سے قبضے کا خاتمہ اور غیر قانونی تعمیرات فی الفور مسمار کرکے قبضہ مافیا اور اُن کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کہاکہ تمام اسکولوں کا سروے کیا جائے اور جہاں بھی اسکولوں اور اس کے اطراف قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات ہوں اسے فوری ختم کیا جائے۔

اس موقع پر علاقہ عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو اسکول پر قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے تفصیلات بتا ئیں علاقہ عوا م نے شاہ فیصل کالونی کے قدیم درسگاہوں پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن لیکر قبضہ رکوانے پر حق پرست قیادت کی کاوشوں کو سراہا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درسگاہوں پر قبضہ کرنے والے علم کے دشمن ہیں ایم کیوایم علم دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دے گی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے درسگاہوں کے اطراف قائم تمام تر تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri