یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر عہدے سے فارغ

University of Swat

University of Swat

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا نے مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان جو چانسلر بھی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف سوات میں مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمال خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

گورنر نے صوبائی اور گورنر معائنہ ٹیم کی انکوائری رپورٹ پر ڈاکٹر جمال خان کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا اور ان کی جگہ ڈین آف لائف سائنسز ڈاکٹرحسن شیر کو 2 سال کے لیے پرو وائس چانسلر سوات یونیورسٹی مقرر کردیا۔