جاگیرداروں کی حکمرانی سے بیزار عوام کو اب جاکر اندازہ ہورہا ہے کہ تاجروں و صنعتکاروں کی حکمرانی ان کیلئے جاگیرداروں کی حکمرانی سے زیادہ خطرناک و عذاب ہے کیونکہ جاگیردار اقتدار و اختیار سے جو کچھ کماتے اور لوٹتے ہیں یا کرپشن و کمیشن سے جو بناتے ہیں اسے اسی ملک میں لگاتے ہیں مگر صنعتکاروں و تاجروں نے تو ملک و قوم کو لوٹ کر جو کچھ بنایا ہے اسے بیرون ملک پہنچایا ہے جس سے پانامہ لیکس نے نقاب اٹھایا ہے مگر بے غیرتوں کی بھیڑ میں کوئی نہیں جو ان ملک و قوم دشمنوں کا احتساب کرکے غیرت مندی ‘ حب الوطنی اور عوا م دوستی وجذبہ ایمانی کا ثبوت دے ۔