کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کیلئے مطلوبہ ووٹوں کے حصول پر ہلیری کلنٹن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ ہلیری کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی 1920ءتک ووٹ دینے کے حق سے بھی محروم امریکی خواتین کیلئے کسی بڑی فتح اور دنیا کیلئے تبدیلی و انقلاب کی علامت ہے امریکہ کی240سالہ تاریخ میں ہلیری کلنٹن وہ پہلی خاتون ہوں گی جو صدارتی انتخاب لڑیں گی۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ ہلیری کلنٹن کا ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آنا امریکہ میں بڑی تبدیلی ہے ۔
گو پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ خوش کن نہیںاور ہلیری نے بھی پاکستان کے حوالے سے کبھی وسیع القلبی کا مظاہرہ نہیں کیا مگراسکے باوجود ہمیں امید ہے کہ ہلیری کلنٹن امریکی قوم اور بالخصوص دنیا کی دیگر اقوام و ممالک اور بالخصوص پاکستان کیلئے بحیثیت امریکی صدر متعصبانہ و انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ثابت ہوںگی !