نامعلوم چور مرکز خریداری دودھ سنٹر کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر مشینری چوری کرکے لے گئے

پیرمحل: نامعلوم چور مرکز خریداری دودھ سنٹر کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر مشینری چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی محمد ندیم ولد خادم حسین نے اینگرو فوڈ کمپنی کا مرکز خریداری دودھ بستی خانجوان میں بنارکھا ہے۔

رات کے وقت نامعلوم چوروںنے تالے توڑکر دفترمیں موجود جنریٹر قسم ہنڈاکمپنی مالیت ایک لاکھ 85ہزار روپے، یوپی ایس مع دوعدد بیٹر یاں مالیت 36ہزارروپے ایک عدد فرشی پنکھا ،میئر کین چالیس لٹر، تین عدد ڈرمیاں مالیت دس ہزار روپے، الیکٹرک گربر مشین مالیت 75سوروپے سٹیبلائزر آٹھ کلو واٹ مالیت 20ہزار نامعلوم چوری کر کے لے گئے چوکی پولیس پیرمحل نے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی