نامعلوم ڈاکو مزدہ گاڑی کے مسافروں سے چار لاکھ روپے نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پکی حویلی کے قریب ایک عورت سمیت چار نامعلوم ڈاکو مزدہ گاڑی کے مسافروں سے چار لاکھ روپے نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار، مزدہ گاڑی قصور سے لاہور کی طرف جا رہی تھی ڈاکو بھی قصور سے مسافر بن کر سوار ہوئے تھے۔

مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق قصور سے مزدہ گاڑی نمبری LHG5551 پر مسافر بن کر سوار ہونے والے ایک عورت سمیت چار نا معلوم ڈاکوئوں نے پکی حویلی کے قریب اسلحہ کے زور پر کوسٹر کو ویرانے میں لے جا کر مسافروں کو اسلحہ کے زور پرچار لاکھ روپے نقدی، 13 موبائل فونز، ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔