نامعلوم افراد نے معمر شخص کو قتل کر کے نعش گلی میں پھینک دی

Dead Body

Dead Body

بچیکی (جیوڈیسک) نامعلوم ملزموں نے 50 سالہ شخص کو قتل کر کے نعش گلی میں پھینک دی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فاروق آباد کے رہائشی زاہد اقبال عرف پپو کو گزشتہ شب نامعلوم ملزموں نے بہانے سے گھر سے بلوایا اور سر میں گولی مار کرقتل کر دیا۔نعش کو گلی میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

جب کافی دیر تک زاہد اقبال گھر واپس نہ آیا تو بیٹا اسد تلاش کرنے کے لیے گھر سے نکلا تو گلی میں لاش ملی۔ تھانہ بڑاگھر پولیس نے مقتول کی بیوہ مقبولاں بی بی کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔