نامعلوم افراد نے نامعلوم جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Firing

Firing

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے نامعلوم جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر ورثہ کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گائوں چڑیوان سے ایک20سالہ نا معلوم لڑکی جس کے بازو پر نام صائمہ لکھا ہوا تھا کی لاش ملی ہے جسے نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر ورثہ کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق لڑکی نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی اور کانوں میں لمبے لمبے ٹاپس بھی پہن رکھے تھے، اگر کسی شخص کو اس کے بارے میں علم ہو تو پولیس تھانہ مصطفی آباد کے فون نمبر0492450653پر اطلاع کرے۔