کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے صدر کی صرافہ بازار میں نقب زنی اور ڈکیتی کی دو مختلف واقعات میں ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کرفرار ہوگئے۔ صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق نامعلوم افراد نیصدر میں مرشد بازار کے قریب واقع جیولری شاپ کے تالے توڑ کر چار کلو سے زائد وزن کا سونا اور زیورات لیکر موقع سے فرار ہوگئے۔
جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور اسی دوران تین مسلح ملزمان نے تھوڑے فاصلے پر واقع جیولرز کے ورک شاپ میں داخل ہوکر تمام افراد کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت سونا لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے پولیس حکام کا موقف ہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر واقعات پر سرار ہیں تاہم شکایت درج کر کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔