نا معلوم چور مین بازار مصطفی آباد سے موٹر سائیکل اور برف والے کارخانے سے ٹرانسفامر چوری کر کے لے گئے

مصطفی آباد/للیانی: نا معلوم چور مین بازار مصطفی آباد سے موٹر سائیکل اور برف والے کارخانے سے ٹرانسفامر چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور مین بازار مصطفے آباد میں کپڑے کے تاجرحاجی سرفراز کی دوکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل LEV1645چوری کر کے لے گئے۔

جبکہ نواحی گائوں رائے کلاں میں حاجی لیاقت کے برف خانے سے نا معلوم چور تالے توڑ کر ٹرانسفامر چور ی کرکے لے گئے۔