بدامنی کا لانگ مارچ کرنے والے ملک کو اندھیروں میں دھکیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے وقت انقلاب اور لانگ مارچ کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں کیونکہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے اور انارکی پھیلانے کا نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدامنی کا لانگ مارچ کرنے والے ملک کو اندھیروں میں دھکیلانا چاہتے ہیں اور یہ بے وقت کے انقلاب اور لانگ مارچ کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں کیونکہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے اور انارکی پھیلانے کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹا قرآن اٹھانے والا شخص ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے اور چوہدری برادران نام نہاد انقلابیوں کی گود میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جبکہ پاکستان کے 18 کروڑ باشعور عوام ان لوگوں کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔