تحریر : محمد ارشد قریشی دنیا بھر میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں پچاس سال میں نہ صرف دنیا بھر میں موسم تبدیل ہوجاتے ہیں بلکہ موسم کی تبدیلی کی مناسبت سے معمولات زندگی میں بھی کئی ضروری تبدیلیاں لائی جاتی ہیں افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں کئی سالوں سے موسم گرما اور موسم سرما کے ماہ تبدیل ہوگئے ہیں پہلے جون اور جولائی میں شدید گرم موسم ہوتا تھا جبکہ اب ایسا نہیں۔
اسی طرح دسمبر کے بجائے جنوری اور فروری میں موسم قدر سرد ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں موسم کی تبدیلی کے ساتھ اسکول و کالج میں ہونے والی موسم سرما اور گرما کی چھٹیوں کا شیڈول اب بھی پرانے موسم کے تحت ہے جس کی وجہ سے جب شدید گرمی یا سردی شروع ہوتی ہے تو اسکول اور کالج کی چھٹیوں کا اختتام ہوچکا ہوتا ہے جس کی ایک مثال اس وقت بھی سامنے ہے کہ ملک میں شدید سردی کی ابتدا ء ہے اور اسکول و کالج میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اختتام گذشتہ ہفتے ہی ہوچکا۔
ارباب اختیار کو موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اسکول و کالج میں چھٹیوں کے شیڈول کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ موسم کے اثرات سے اسکول جانے والے معصوم بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے اور سرد سردی میں پیدا ہونے والے مرض سے بھی بچایا جاسکے۔