ماہرین کے مطابق کھانے کے صحیح وقت کا تعین کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا خود کھانا اہم ہے۔ بے وقت کے کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کی بیماریوں کا خطرہ رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے دماغ کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے سب سے پہلے پانی پینا چاہیے۔ اس کے بعد ناشتہ اور پھر دو سے تین گھنٹے کے وقفے کے ساتھ کافی یا چائے کا ایک کپ دماغ میں خون کی روانی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس طرح لنچ کے بعد تازہ پھل اور رات کے کھانے کے بعد خشک میوہ جات اور مشروب بھی تندرست رہنے کے لیے مفید ہیں۔