میرٹھ (جیوڈیسک) یوپی حکومت نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبہ پر قائم غداری کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق غداری کامقدمہ بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے واپس لیا ہے۔
بنگلہ دیش میں جاری ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر کشمیر طلباء نے جشن منایا تھا جس پر پہلے ان 67 طلباء کو میرٹھ یونیورسٹی نے بے دخل کیا بعدازاں یوپی حکومت نے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
طلبہ کے خلاف 124 اے، 153اے اور 427 آئی بی سی کی دفعات شامل کی تھیں۔ مقدمہ قائم کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی طلباء کیلئے ہمارے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔