رحیم یار خان: پاکستان پولیو کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے ممبر ممتاز بیگ نے پنجاب سکول میں پولیو آگاہی مہم کے دوران کہا کہ تعلیم اورلبا س کی طرح اچھی صحت کی فراہمی بھی والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔پولیو سے محفوظ بچے ہی وطن عزیز کا روشن مسقبل ہیں۔ ڈینگی، خسرہ، ہیپاٹائٹس اور کینسر تک کا علاج ممکن جبکہ پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا علاج نا ممکن ہے۔پانچ سال سے کم عمرتمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میں ویکسین کے دو قطرے پینے سے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ اور پولیو وائرس ہمیشہ کیلئے مر جاتا ہے اور بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔محکمہ صحت کے زونل سپروائزر طاہر محمود ، ادارہ تعلیم آگاہی کے فرحان عامر اور ناصر محمود لالہ نے کہا پولیو کے خاتمہ کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ سکول پرنسپل غلام اسحاق نے بتایا کہ انسداد پولیو کی ہر مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھر تعاون سے بہت جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر نرسری، پری نرسری کلاسز کے بچوں کو دیکسین کے قطرے پلانے کے علاوہ ان میںپولیو سٹوری تصویری بکس، پنسلیں،بیجز اوراساتذہ میں پولیو شرٹس ،کیپس،سپیکنگ بکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔ محکمہ صحت کے ایریا انچارج محمد افضل، محمد ظفر،اللہ رکھا،عبدالقیوم،محمد عتیق،کلاس ٹیچرز و دیگر موجود تھے ۔