سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس سلسلے میں وزیراعظم خود 2017 تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ ملک اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، اس صورت حال میں حکومت ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، توانائی کے اس بحران کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم خود 2017 تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔ حکومت آئندہ عام انتخابات سے قبل لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوجائے گی۔