حالیہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ، میاں اسلم

Mian Aslam

Mian Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ معیشت دان کی بجائے کلرک کا بنایا ہوابجٹ ہے۔ جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی مزیدب ڑھے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس جبکہ دیگر کی تنخواہیں بیس فی صد بڑھائی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے بجلی کی چوری کا تدارک کیا جائے میاں اسلم نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے تھوک پرچون میں اضافہ،گھی آئل،چینی پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی کاسیلاب آئے گا۔