لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ متوسط طبقے کو بھی غریب بنا دئے گا اورسفید پوشوں کے ہاتھ میں بھی کشکول ہو گا۔ لاہورسے جاری بیان میں چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کتابوں اورکاپیوں پر ٹیکس لگانا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔
بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کیا گیا، نہ کسانوں کو ریلیف ملا ہے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 25 اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔