حالیہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے ہر طرف مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو چکا ہے،قاضی احمد سعید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک کے قیمتی اور اہم ادارے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس سے مزید بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پی آئی اے ادارہ بہتر حالت میں کام کر رہا تھا اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تو اصلاح کی جائے اس کی فروخت کا سلسلہ روکا جائے۔ حالیہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے ہر طرف مہنگائی کا طوفان کھڑا ہو چکا ہے۔