بالائی علاقوں ، بلوچستان اورسندھ کے زیریں علاقوں میں بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں کمی آنے کاامکان ہے۔

سندھ میں چلچلاتی دھوپ نے شہریوں کو پسینے پسینے کررکھاہے ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان ،کشمیر،راولپنڈی ،مالاکنڈ ، ہزارہ ،کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھراور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔