بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم پھر سرد

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے ایک بار پھر موسم سرد ہوگیا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی لوٹ آئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے خیبر پختوںخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے، بلوچستان اور پنجاب میں بھی ٹھںڈی ہوائیں چلتے ہی موسم کا مزاج بدل گیا

جبکہ سندھ کے شہروں میں بھی ہلکی سردی لوٹ آئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا بالائی پنجاب گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔