بالائی علاقوں میں برفباری نے ملک میں سردی کی آمد کی نوید سنا دی

Snow-Fall

Snow-Fall

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور ٹھنڈی ہوائیں سردیوں کی نوید سنانے لگی۔

بابوسر میں 2 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بٹوگاہ ٹاپ،فیری میڈو اور نانگا پربت پر بھی برفباری ہوئی ہے۔

دوسری جانب استور، غذر اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی برف پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

برفباری کے پیش نظر بابوسر ناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ سیاحتی مقام دیوسائی میں 4 انچ برفباری کے بعد دیوسائی روڈ آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی، موسم بہتر ہونے تک سیاحتی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔