اپر دیر (جیوڈیسک) تحصیل براول میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل جب کہ 2 خواتین کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپر دیر کی تحصیل براول کے علاقے سونئی درہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال دیر منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔