اپر دیر کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Polling

Polling

اپر دیر (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے93 اپر دیر کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے 20200 ووٹ لے کر جماعت اسلامی کے اعظم خان کو شکست دے دی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے93 اپر دیر کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے اعظم خان کو شکست دے کرضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے 20200 جب کہ جماعت اسلام کے اعظم خان نے 16003 ووٹ حاصل کیے۔

پی کے93 اپر دیر میں کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو کہ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹر زکی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 76 ہے، جن میں سے90 ہزار 368مرد جب کہ 57 ہزار 708 خواتین ووٹرز ہیں، مجموعی طور پر 120 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 14 مردانہ ، 14 خواتین کے اور 92 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔