پشاور (جیوڈیسک) اپردیر سے پولیس نے 3 مشتبہ شدت پسندوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ ملزمان مزدوروں کے اغوا اور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اپردیر کے علاقہ غازی گے خوڑ میں سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چترال کے جنگلات سے مزدوروں کے اغوا ،اسکاؤٹس اور سیکورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔