خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی سے اغوا کئے گئے مقامی افراد کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز نے خیبر اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز وادی تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاوٴ میں میلا لگایا گیا۔
تھا جس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے 80 سے زائد افراد کواغوا کرلیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مغویوں میں سے بیشتر افراد کو چھوڑدیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد اب بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔
مغویوں کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی ہے جس سے متعدد شدت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔